پیپلز ایس ایف پارٹی کا ہر اول دستہ ہے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کو کامیابی دلائیگا،سمیع اللہ خان

جمعہ 22 اپریل 2016 16:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اپریل۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہدایت پر پیپلز ایس ایف کے صوبائی صدر سمیع اللہ خان کے زیر صدارت ملک تماش خان سے پی کے آٹھ الیکشن کے حوالے اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ پشاور کے سابقہ ضلعی صدر ،ملک تماش خان ،پیپلز ایس ایف کے صوبائی صدر سمیع اللہ خان ،جنرل سیکرٹری راشد خان آفریدی،سیکرٹری اطلاعات انعام اللہ خان ، نعیم خان اور پشاور ڈویثرن کے چیئرمین ملک نعیم خان اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سمیع اللہ خان نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نواجوانوں کی اْمید ہے ملک کی تعمیر و ترقی کا مستقبل بلاول بھٹو کے ساتھ وابستہ ہے پی ایس ایف پارٹی کا ہر اول دستہ ہے پی ایس ایف کے جیالے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہدایت پر پی کے آٹھ کے ضمنی الیکشن میں ملک تماش خان کی بھر پور انتخابی مہم چلائے گی اور بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرئیگی ،انہو ں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر سیٹ جیتے گی پیپلز ایس ایف طبقاتی نظام اور طلباء کے مسائل کے خاتمے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں پیپلز ایس ایف کی صوبائی کابینہ ملک تماش کو مکمل تعاون اور کامیابی کی یقین دہانی کراتی ہے تما م جیالے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ،لیڈر شپ اور ملک تماش خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں طاقت کا سرچشمہ عوام ہے ہم بلاو ل کے عزم اور حوصلے سے جدوجہد کرتے ہوئے شہید بھٹو کے پیغام کو صوبے کے کونے کونے تک پہنچائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :