ابوظہبی:اوور سپیڈنگ کے باعث ٹریفک حادثات میں اضافہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 22 اپریل 2016 16:11

ابوظہبی:اوور سپیڈنگ کے باعث ٹریفک حادثات میں اضافہ

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اپریل 2016ء): ایک اندازے کے مطابق ابو ظہبی کی سڑکوں پر پہلے تین ماہ میں تقریباَ 17 افرادہ لقمہ اجل بنے ۔ ابوظہبی ٹریفک پولیس کے مطابق اوور سپڈنگ کے باعث 66 بڑے حادثا ت ہوئے جس سے 14افراد شدید قسم کی انجریز کا شکار بنے۔

(جاری ہے)

برگیڈیئر محمد خلیفہ الخلیل کے مطابق زیادہ سپیڈ ہونے کی وجہ سے ڈرائیورز گاڑی کنٹرول کرنے میں ناکام ہو جاتے ہیں جس کے نتیجہ میںحادثات ہوتے ۔ انہوں نے کہا کے ڈرائیوروں کو چاہیئے کے وہ حکومت کی طرف سے متعین کردہ سپیڈ پر ہی گاڑی چلائیں۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کے ٹریفک حادثات ریاست کے بارے میں منفی رجھان کو جنم دے رہے ہیں اوراسکے علاوہ ملک کی اقتصادی، معاشی، سماجی، اور ماحول پر بھی ان حادثات کا برا اثر پڑ رھاہے۔