آنار چینہ پروڈکشن گیس پلانٹ سے دیہی علاقوں کو گیس فراہمی میں عوامی حقوق کا دفاع کرینگے، مفتی عبید اللہ،مفتی سید جنان

جمعہ 22 اپریل 2016 16:09

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اپریل۔2016ء) آنار چینہ پروڈکشن گیس پلانٹ سے دیہی علاقوں کو گیس فراہمی میں عوامی حقوق کا دفاع کریں گے۔وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک سے ملاقات کے دوران وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کی موجودگی میں گیس کے زخائر کی ترسیل اور صوبائی حکومت کی وساطت سے مزید0 6کروڑ روپے کی معاونت پر بھی بات ہوئی۔

عوامی خدمت کو سیاسی رسہ کشی بنانے کے قائل نہیں۔فلاحی امور پرسیاسی دکان کی سجاوٹ کی فرسودہ سیاست کی روایت کا دور گزر چکا ہے۔ ضلع بھر کے عوا م ہر کسی کی عوامی خدمات اور کارکردگی سے بخوبی آگاہ ہے۔ ضلع ہنگوکے عوام کے حقوق سیاسی رسہ کشی کے دلدل میں دکھیلنے نہیں دیں گے۔ان خیالات کا اظہارضلع ناظم ہنگو مفتی عبید اللہ اور ایم پی اے مفتی سید جنان نے صحافیوں سے بات چیت میں کیا۔

(جاری ہے)

ضلع ناظم مفتی عبید اللہ نے کہا کہ ضلعی حکومت میں بھر پور کوششوں سے آل پاڑٹیز کنونشن کے پلیٹ فارم سے ایکشن کمیٹی تشکیل دی تھی اور مولانا تحسین اللہ کی سر پرستی میں آراکین قومی و صوبائی اور سابقہ اراکین اسمبلی کی موجودگی میں اسلام آباد میں وفاقی وزیر پٹرولیم سے ملاقات میں فی کنزیومر 1لاکھ 8ہزار روپے کی حساب سے گیس رائلٹی کی فنڈ 91کروڑ چالیس لاکھ روپے کی خطیر رقم میں سے 40کروڑ روپے وفاقی حکومت سے منظور کروائے ۔

انہوں نے کہا کہ مزید 60کروڑ روپے کے فنڈ کے اجراء اور انار چینہ گیس زخائر سے ملحقہ علاقوں کو مستفید کرانے کے لئے وزیر اعلیٰ کے پی کے سے ملاقات میں پرویز خٹک نے نمائندہ وفد کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اس حوالے سے وہ عنقریب وزیر اعظم پاکستان سے متعلقہ فنڈز کی فراہمی کی مطالبات پیش کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ یونین کونسل سطح پر سروے میں توسیع کے منصوبے میں مزید علاقاجات کوٹکی،بڑھ عباس خیل،محمد خواجہ اور کاہی کو بھی گیس کی فراہمی میں مرحلہ وار شامل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :