خیبرپختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے معدنیات کااہم اجلاس

جمعہ 22 اپریل 2016 15:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اپریل۔2016ء) خیبرپختونخواسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے معدنیات کاایک اجلاس جمعہ کے روز چیئرمین کمیٹی ورکن صوبائی اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھہ کی زیر صدارت صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ پشاورکے کانفرنس روم میں منعقدہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر معدنیات محترمہ انیسہ زیب طاہرخیلی ،پارلیمانی سیکرٹری برائے سماجی بہبود محترمہ دینا ناز ،مفتی سید جنان ،مولانامفتی فضل غفور،شیراز خان اور سردار حسین بابک کے علاوہ محکمہ معدنیات اوردیگر متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں معدنی ترقی کے لئے ایک جامع پالیسی کی تشکیل اورمعدنی ترقی کے لئے مجوزہ منرل ایکٹ 2016 کے مسودے کوحتمی شکل دینے، مختلف اضلاع میں مقامی انتظامیہ کامحکمہ معدنیات کے ساتھ مبینہ عدم تعاون ،محکمہ معدنیات میں مزدوروں کے بچوں کے لئے تعلیمی وظائف کے اجراء ،صحت کے سہولیات کی فراہمی اورمحکمہ معدنیات جوصوبے میں ریوینو کے اضافہ میں کلیدی کردار ادا کررہاہے کومزید فعال بنانے کے بارے میں تفصیلی غوروخوض ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں غیر قانونی کان کنی کی روک تھام کے لئے اقدامات کابھی جائزہ لیاگیا۔اجلاس میں عوامی سطح پر کمیٹیاں بنانے اوراس سلسلے میں مختلف محکمہ جات کے تجاویز جو غیر قانونی کان کنی کی روک تھام کے لئے معاون ثابت ہوں کو بھی زیر غورلایا گیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر معدنی ترقی محترمہ انیسہ زیب طاہر خیلی نے کمیٹی کو بتایا کہ اگر کسی رکن صوبائی اسمبلی کو غیر قانونی کان کنی کا کہیں بھی علم ہو تووہ محکمہ کے نوٹس میں لائیں تا کہ غیر قانونی کان کنی کی بروقت تدارک کیا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :