انفرادی و اجتماعی سطح پر جنگلات کی کٹائی کی حوصلہ شکنی کے ذریعے ہم اپنی آئندہ نسلوں کو صاف وبہتر ماحول فراہم کرسکتے ہیں‘ ذکیہ شاہنواز

جمعہ 22 اپریل 2016 15:35

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اپریل۔2016ء)صوبائی وزیر برائے تحفظ ماحولیات بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا ہے کہ درخت ہمارے ماحول کے محافظ ہیں، یہ کاربن کے اخراج اور سیلاب کی تباہ کاریوں کی روک تھام کے ساتھ ساتھ پانی کی صفائی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں حکومت پنجاب کی شجر کاری کی رفتار میں اضافے کو یقینی بنانے کے لیے کاوشیں قابل تعریف ہیں۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے ماحولیات بیگم ذکیہ شاہنواز نے یہاں محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کے زیر اہتمام پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر میں ”ارتھ ڈے“ کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ سول سوسائٹی کو ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے حکومتی کوششوں میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ انفرادی و اجتماعی سطح پر جنگلات کی کٹائی کی حوصلہ شکنی کے ذریعے ہم اپنی آئندہ نسلوں کو صاف اور بہتر ماحول فراہم کرسکتے ہیں۔ سیمینار میں یونیسکو ڈائریکٹر ریجنل ڈاکٹر شہباز نے ماحول کے تحفظ سے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقع یہ صوبائی سیکرٹری تحفظ ماحولیات ڈاکٹر اقبال محمد چوہان ڈائریکٹرجنرل تحفظ ماحولیات جاوید اقبال ،پروفیسر ڈاکٹر عارفہ طاہر اور پروفیسر ڈاکٹر ساجد بشیر کے ساتھ ساتھ مختلف یونیورسٹیوں کی طالبات اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔