اقتصادی ترقی میں محنت کشوں کاکلیدی کردار ہے،انیسہ زیب طاہرخیلی
جمعہ 22 اپریل 2016 15:35
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اپریل۔2016ء)خیبرپختونخوا کی وزیر محنت ومعدنی ترقی انیسہ زیب طاہر خیلی نے کہاہے کہ اقتصادی ترقی میں محنت کشوں کاکلیدی کردار ہے جن کے خون پسینے سے صنعتوں کاپہیہ رواں دواں رہتاہے یہی وجہ ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت صوبے میں صنعتی شعبے کوفروغ دینے کے ساتھ محنت کشوں کی فلاح وبہبود کے لئے بھی ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ یہ ہنر مند طبقہ محرومیوں کے بھنور سے نکل کرترقی کے دھارے میں شامل ہوجائے۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعہ کے روز پشاورمیں محنت کشوں کی نمائندہ تنظیم ”متحدہ لیبر فیڈریشن “کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جس نے تنظیم کے رہنماووٴں محمد اقبال اورفقیر حسین کی سربراہی میں ان سے ملاقات کی ۔(جاری ہے)
صوبائی وزیر نے یقین دلایا کہ صنعتی بستیوں میں محنت کشوں کے لئے قائم کالونیوں میں کوارٹرز کی نئی الاٹمنٹ عنقریب شفاف طریقہ کار کے تحت کی جائے گی جو خالصتا میرٹ کی بنیادوں پرحقدار ورکرز کو الاٹ کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ محنت کشوں کے بچوں کے لئے سکول یونیفارم اورکتابوں کی مد میں رقوم کے چیک بھی بہت جلد فراہم کئے جائیں جبکہ تعلیمی وظائف بھی صاف وشفاف طریقے سے محنت کشوں کے بچوں کو دیئے جائیں گے۔صوبائی وزیر نے محنت کشوں کے نمائندہ وفد سے کہاکہ وہ صرف میرٹ اورشفافیت پر یقین رکھتی ہیں لہٰذا ان کے محکموں میں خلاف ضابطہ یامیرٹ کے برعکس کسی بھی کام کاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا اسلئے تمام امور میں خالصتاً میرٹ پر عمل کیاجائے گااوراس سلسلے میں لیبر تنظیموں اورمحنت کشوں کاتعاون بھی درکا ر ہے تاکہ میرٹ کی بالادستی، انصاف اور شفافیت پرصحیح طریقے سے عمل ہوسکے ۔مزید اہم خبریں
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کرکے اسلام آباد واپس روانہ ہو گئے
-
کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی سی ایل کی جانب سے ٹیلی نار پاکستان کے حصول کے جائزے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا
-
موبائل کمپنیاں پانچ لاکھ سمیں بلاک کرنے پر آمادہ، مہلت مانگ لی
-
رفح پر اسرائیلی حملوں کے خوف سے لوگ ’علاج معالجہ سے گریزاں‘
-
جس نے ہمیں انتشاری ٹولہ کہا ہم ان سے کہتے آپ معافی مانگیں
-
آئی ایم ایف نے تنخواہ دار طبقے پر35 فیصد ٹیکس کی تجویزدیدی
-
پاکستان کا پہلا قمری مشن ،آئی کیوب قمر کامیابی سے چاند کے مدار میں پہنچ گیا
-
پاکستان میں حالیہ حملوں میں افغانوں کے ملوث ہونے کے دعوے غیر ذمہ دارانہ ہیں، طالبان
-
9 مئی کے حملے ریاستی رٹ ، قانون کی حکمرانی اور ادارے کو کمزور کرنے کی کوشش تھے
-
عمران خان سمیت ہرقیدی بنیادی انسانی حقوق اور قانونی تحفظ کا حقدار ہے، امریکہ
-
گوادر میں حفاظتی باڑ لگانے کے سرکاری منصوبے پر خدشات
-
نسل پرستی اور غربت میں باہمی تعلق ہے، جرمن مطالعے کے نتائج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.