ویسٹ انڈین ، بھارتی کرکٹ بورڈ ز کے مابین 2014ء کی ادھوری سیریز کا تنازع طے پاگیا

جمعہ 22 اپریل 2016 15:32

ویسٹ انڈین ، بھارتی کرکٹ بورڈ ز کے مابین 2014ء کی ادھوری سیریز کا تنازع ..

نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔22اپریل 2016ء ) ویسٹ انڈین اور بھارتی کرکٹ بورڈ ز کے مابین 2014ء کی ادھوری سیریز کا تنازع طے پاگیا ہے ۔ بی سی سی آئی کے سربراہ ششانک منوہر کے مطابق ویسٹ انڈیز نے مذکورہ سیریز 2017میں مکمل کرنے کا یقین دلایا جس کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے بھی ٹور ادھورا چھوڑنے پر ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ سے 41.97ملین ڈالرز بطور ہرجانہ مانگی گئی رقم کا مطالبہ ختم کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے لوگ گزشتہ ایک سال سے ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ سے رابطے میں تھے اور بات چیت کے بعد بالآخر یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ اکتوبر 2014ء میں ویسٹ انڈین کھلاڑیوں نے کپتان ڈووین براوو کی سربراہی میں بھارت کے خلاف دھرم شالا کے مقام پر چوتھے ون ڈے کے بعد اپنے کرکٹ بورڈ سے معاوضوں کے تنازع پر ٹور ادھورا چھوڑ دیا تھا جس کے بعد بی سی سی آئی نے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ سے 41.97ملین ڈالر بطور ہرجانہ اداکرنے کا مطالبہ کرنے کے ساتھ ساتھ یہ معاملہ حل ہونے تک آئندہ کوئی سیریز نہ کھیلنے کا اعلان کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :