Live Updates

تحریک انصاف کا جلسے کے حوالے سے پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ تحریری ضابطہ اخلاق طے

ضابطہ اخلاق پر اسد عمر نے دستخط کئے، جلسہ گاہ میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے

جمعہ 22 اپریل 2016 15:27

تحریک انصاف کا جلسے کے حوالے سے پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ تحریری ضابطہ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اپریل۔2016ء) 24 اپریل یوم تاسیس کے موقع پر تحریک انصاف کے جلسے کے حوالے سے پی ٹی آئی، پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ تحریری ضابطہ اخلاق طے پا گیا ، ضابطہ اخلاق پر پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے دستخط کئے، جلسہ گاہ میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نجی ٹی وی کے مطابق ایف نائن پارک میں 24اپریل کو یوم تاسیس کے موقع پر پی ٹی آئی کے جلسے کے حوالے سے پولیس، پی ٹی آئی اور انتظامیہ کے درمیان تحریری اخلاقی ضابطہ طے پا گیا، اخلاقی معاہدے پر رکن قومی اسمبلی پی ٹی آئی اسد عمر، ڈپٹی کمشنر، ایس ایس پی ساجد کیانی اور عبدالستار ایسانی نے دستخط کئے، جلسہ رات 10بجے ختم کر کے 11بجے تک ایف نائن پارک خالی کر دیا جائے گا، ریاست اور مذہبی انتہاء پسندی کے حوالے سے کوئی تقاریر نہیں ہو گی، جلسہ گاہ میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات