سینیٹ اجلاس ، خصوصی عدالتیں ترمیمی بل سمیت 4 بلز قائمہ کمیٹیوں کی منظور کردہ شکل میں منظور

جمعہ 22 اپریل 2016 15:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اپریل۔2016ء) سینیٹ نے بینکوں سے متعلق خصوصی جرائم کے ضمن میں خصوصی عدالتیں ترمیمی بل 2016 سمیت سینیٹ کے 4 بل قائمہ کمیٹیوں کی منظور کردہ شکل میں منظور کرلئے جبکہ دارالحکومت مقامی حکومت ایکٹ 2015ترمیمی بل سمیت قومی اسمبلی سے منظور کئے گئے 4بل مزید غور و خوض کیلئے متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو ریفر کر دیئے گئے جبکہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ترمیمی بل 2016 اپوزیشن کی شدید مخالفت کے بعد وزیر قانون زاہد حامد کی تجویز پر آئندہ اجلاس تک موخر کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی ایوان میں عدم موجودگی کے دوران وزارت خزانہ سے متعلق بل وزیر قانون زاہد حامد نے جبکہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور وزارت داخلہ سے متعلق بل وزیر مملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمان نے ایوان میں منظوری کیلئے پیش کئے، ایوان نے بینکنگ جرائم خصوصی عدالتیں ترمیمی بل 2016، ایکویٹی شرکتی فنڈ، تنسیخی بل 2016، بینکوں کو قومیانے کا ترمیمی بل 2016، نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ترمیمی بل 2016 اتفاق رائے سے منظور کرلئے جبکہ قومی اسمبلی سے منظور کئے گئے اسلام آباد مقامی حکومت ترمیمی بل 2016، مالیاتی ادارے ریکوری آف فنانسز ترمیمی بل 2016ڈیپازٹ پروٹیکشن ترمیمی بل 2016 اور مالیاتی ادارے محفوظ ترسیلات بل 2016 ایوان میں پیش کئے گئے جنہیں چیئرمین نے مزیدغوروخوض کیلئے متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے سپرد کر دیا، مذکورہ بل قائمہ کمیٹیوں سے منظوری کے بعد دوبارہ منظوری کیلئے ایوان میں پیش کئے جا سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :