بنوں ، بے وفا گدھے کے کاٹنے سے مالک جاں بحق ،اندراج مقدمہ کیلئے قانونی مشاورت جاری

جمعہ 22 اپریل 2016 15:27

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اپریل۔2016ء) بنوں میں بے وفا گدھے کے کاٹنے سے مالک جاں بحق ہوگیا ، پولیس نے قانونی تقاضے پو رے کرنے کیلئے قانونی مشاورت شروع کردی ۔ تھانہ ہوید کی حدود میں میر دود ولد آزاد خان سکنہ بوزید لنڈیڈاک گھر کے باہر اپنے گدھے پاس مردہ حالت میں پائے گئے ۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق مقتول کے گردن میں گہرے زخم تھے جس کی وجہ سے اُن کی موت واقعہ ہُوئی ۔ اس سلسلے میں جب ہوید پولیس سے رابطہ کیا گیا تو اُنہوں نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہُوئے بتایا کہ پولیس خونخوار گدھے کے خلاف قانونی تقاضے پورے کرنے کیلئے پولیس ایکٹ دیکھ رہی ہے۔ مقتول کی نماز جنازہ ادا کرکے آبائی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :