چین میں تین ماہ کے دوران 32لاکھ افراد کو روز گار کی فراہمی

ایک سال میں روزگار کے ایک کروڑ نئے مواقع پیدا کرنے کا ہدف

جمعہ 22 اپریل 2016 15:21

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اپریل۔2016ء) چین میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں شہری علاقوں میں بیروزگار ی کی شرح 4.04رہی جو کہ 2015ء کے اختتام تک 4.05تھی ، اس سال کی پہلی سہ ماہی میں 31لاکھ 80ہزار ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا کئے گئے ۔یہ اعداد وشمار چین کی انسانی وسائل سوشل سکیورٹی کی وزارت نے جاری کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

وزارت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عوام کے لئے روزگار کے مواقع پیداکرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے کیونکہ کاروباری سرگرمیوں میں مندی کے باعث لاکھوں کارکنوں کو بیروزگاری کا سامنا ہے ، چینی حکومت نے بڑے شہروں میں ایک کروڑ نئی آسامیاں پیدا کرنے کا ہدف پورا کر رکھا ہے اور اس کی خواہش ہے کہ بیروزگاری کی شرح 4.5فیصد سے نیچے رہے ۔