سکلڈ لیبر مارکیٹ انفارمیشن سسٹم کے تحت25105کمپنیوں کو رجسٹرڈ کر دیا گیا ہے ، چیئرپرسن ٹیوٹا
جمعہ 22 اپریل 2016 15:17
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 اپریل۔2016ء) چیئر پرسن ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) عرفان قیصر شیخ نے کہا ہے کہ سکلڈ لیبر مارکیٹ انفارمیشن سسٹم(ایس ایل ایم آئی ایس) کے تحت25105کمپنیوں کو رجسٹرڈ کر دیا گیا ہے۔ٹیوٹا کی جانب سے شروع کئے گئے سکلڈ لیبر مارکیٹ انفارمیشن سسٹم میں ٹیوٹا اداروں کے فارغ التحصیل نوجوان اور انڈسٹری فری رجسٹریشن کروا سکتے ہیں تاکہ بیروزگاروں کو روزگار کے مواقع ڈھونڈنے اور ملازمت حاصل کرنے میں آسانی ہو۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزٹیوٹاسیکرٹریٹ میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیف آپریٹنگ آفیسر جواد احمد قریشی اور دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے۔ عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ سکلڈ لیبر مارکیٹ انفارمیشن سسٹم کا آغاز فروری 2016سے کر دیا گیاہے۔(جاری ہے)
ٹیوٹا کے ایس ایل ایم آئی ایس کو ملک سطح پر خاصی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔اس ویب سائٹ پر2لاکھ37ہزار524نوجوانوں کے سی وی اور پروفائل اپ لوڈ ہو چکے ہیں اور انڈسٹری مالکان بھی خالی اسامیوں کی انفارمیشن اس سسٹم پر دے رہے ہیں۔
اس مقبول ہوتی ہوئی ویب سائٹ پر 400سے 500نوکریاں دستیاب رہتی ہیں اور یہ تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔چیئر پرسن ٹیوٹا نے مزیدکہا کہ ایس ایل ایم آئی ایس پنجاب لیبر مارکیٹ انفارمیشن ، مختلف شعبوں میں ہنر مند افراد کی دستیابی ، ٹیوٹا کے فارغ التحصیل نوجوانوں کی معلومات اور انڈسٹری میں خالی اسامیوں کی نشاندہی کرتا ہے۔ویب پورٹل پر اقتصادی اعدادو شمارکے علاوہ روزگار اور بیروزگاری کی شرح کے بارے میں بھی معلومات میسر ہونگی۔ ان اقدامات سے بے روزگاری کی شرح میں کمی اور غربت کے خاتمے میں کمی کے علاوہ ملکی معاشی ترقی میں ہنر مند افرادی قوت کو اپنا کردار ادا کرنے کا موقع ملے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.