رواں مالی سال کے نویں مہینے کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں 13.56 فیصد اضافہ

جمعہ 22 اپریل 2016 15:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 اپریل۔2016ء) رواں مالی سال کے نویں مہینے (مارچ) کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں 13.56 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مارچ 2016ء میں سیمنٹ کی برآمدات 28 ہزار 352 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی جو کہ فروری 2016ء میں 28 ہزار 130 ملین ڈالر پر تھی۔

(جاری ہے)

پاکستان بیورو شماریات سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2016ء میں سیمنٹ کی برآمدات میں گزشتہ ماہ کی نسبت 13.56 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ فروری 2016ء میں سیمنٹ کی برآمدات 28 ہزار 130 ملین ڈالر سے بڑھ کر 28 ہزار 352 ملین ڈالر پر آ گئی ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے مارچ میں سیمنٹ کی برآمدات 24 ہزار 966 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی

متعلقہ عنوان :