مارچ کے مہینے میں فوڈ گروپ کی برآمدات میں گزشتہ ماہ کی نسبت 17.65 فیصد کمی ریکارڈ

جمعہ 22 اپریل 2016 15:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 اپریل۔2016ء) مارچ کے مہینے میں فوڈ گروپ کی برآمدات میں گزشتہ ماہ کی نسبت 17.65 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ چاول 22.28 فیصد‘ مچھلی 18.88 فیصد‘ سبزیاں 37.09 فیصد‘ تمباکو 53.82 فیصد‘ گندم 88.12 فیصد اور دیگر فوڈ آئٹمز کی برآمدات میں 43.43 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ چینی کی برآمدات میں 29.42 فیصد‘ پھلوں کی برآمدات میں 4.80 فیصد‘ سپیشز کی برآمدات میں 40.36 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔

پاکستان بیورو شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2016ء میں مجموعی طور پر فوڈ گروپ کی برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ مارچ 2016ء میں فوڈ گروپ کی برآمدات 40 ہزار پانچ سو ملین روپے رہی جو کہ فروری 2016ء میں 44 ہزار 284 ملین روپے پر تھی۔

(جاری ہے)

چاول کی برآمدات میں گزشتہ ماہ کی نسبت 22.28 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ چاول کی برآمدات مارچ 2016ء میں ایک لاکھ 67 ہزار 133 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی جو کہ فروری 2016ء میں ایک لاکھ 81 ہزار 814 ملین ڈالر پر تھی۔

تمباکو کی برآمدات میں 53.82 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ مارچ کے مہینے میں 459 ملین ڈالر کی برآمدات ممکن ہو سکی جو کہ فروری کے مہینے میں 1768 ملین ڈالر پر تھی۔ چینی کی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فروری کے مہینے میں چینی کی برآمدات 54 ہزار 147 ملین ڈالر پر تھی جو کہ مارچ 2016ء میں بڑھ کر 56 ہزار 829 ملین ڈالر پر آ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :