رواں مالی سال کے ابتدائی نو ماہ کے دوران پٹرولیم و کوئلے گروپ کی برآمدات میں 74.74 فیصد کمی

جمعہ 22 اپریل 2016 15:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 اپریل۔2016ء) رواں مالی سال 2015-16ء کے ابتدائی نو ماہ کے دوران پٹرولیم و کوئلے گروپ کی برآمدات میں 74.74 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ رواں سال کے دوران پٹرولیم گروپ کی برآمدات ایک کھرب 28 ارب 92 لاکھ 40 ہزار ڈالر ریکارڈ کی گئی جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران 5 کھرب 10 ارب 33 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہی تھی۔

(جاری ہے)

جبکہ مارچ کے مہینے میں پٹرولیم گروپ کی برآمدات میں گزشتہ ماہ کی نسبت اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان بیورو شماریات سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پٹرولیم کروڈ کی برآمدات رواں مالی سال کے نو ماہ کے دوران 58.73 فیصد پٹرولیم مصنوعات نیپتھا کے علاوہ کی برآمدات میں 33.59 فیصد‘ پٹرولیم ٹاپ نیپتھا کی برآمدات 99.55 فیصد اور سالڈ فیول (کوئلہ) کی برآمدات میں 100 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رواں مالی سال کے دوران سالڈ فیول کی برآمدات نہیں ہو سکی جبکہ پٹرولیم ٹاپ نیپتھا گزشتہ سال کے مقابلے میں 11 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد کی برآمدات ہو سکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :