مہاراشٹرا کے پانی بحران نے مہندراسنگھ دھونی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا

جمعہ 22 اپریل 2016 15:04

مہاراشٹرا کے پانی بحران نے مہندراسنگھ دھونی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے ..

ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔22اپریل 2016ء )بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں چل رہے پانی کے بحران نے ہندوستانی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کپتان مہندراسنگھ دھونی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔ بھارتی میڈیا پر چلنے والی بعض رپورٹس کے مطابق دھونی کے آبائی علاقے رانچی میں پانی کے شدید بحران کے باوجود روزانہ ان کے گھر کے سوئمنگ پول کا پانی بدلا جاتا ہے جس کے لیے 15000لیٹر پانی استعمال ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

جھارکھنڈ کے وزیر ریونیو امر کمار نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دھونی کے سوئمنگ پول کو بھرنے میں بہت پانی ضائع ہوتا ہے حالانکہ ان کے گھر کے آس پڑوس کے لوگ پانی کے بحران کا شکار ہیں ۔مقامی لوگوں نے شکایت کی ہے کہ دھونی شاذ رو نادر ہی رانچی میں واقع اپنے اس گھر میں آتے ہیں تاہم ان کا سوئمنگ پول ہر وقت بھرا رہتا ہے،یہاں کے لوگوں کے لیے تو پانی موجود نہیں ہے لیکن دھونی کا پول بھرا رہتا ہے ۔ دوسری جانب دھونی کے قریبی ذرائع کے مطابق ان کے گھر کا پول صرف ان کی موجودگی میں ہی بھرا جاتا ہے ۔