پی آئی اے کی روایتی سستی نے ریسلر انعام بٹ کی 4سال کی محنت پر پانی پھیر دیا

جمعہ 22 اپریل 2016 14:25

پی آئی اے کی روایتی سستی نے ریسلر انعام بٹ کی 4سال کی محنت پر پانی پھیر ..

لاہور،بیجنگ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔22اپریل 2016ء ) قومی ایئر لائن پی آئی اے کی روایتی سستی نے پاکستان ریسلر انعام بٹ کی 4سال کی محنت پر پانی پھیر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ریو اولمپکس کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیے انعام بٹ کی گزشتہ روز لاہور سے بیجنگ کیلئے فلائٹ 4گھٹنے تاخیر کاشکار ہوئی جس کے باعث تاخیر سے بیجنگ پہنچے پر ان کی منگولیا کیلئے فلائٹ مس ہوگئی اور پاکستانی ریسلر بیجنگ میں پھنس کر رہے گئے ۔

(جاری ہے)

اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کی انتظامیہ نے انعام بٹ کو اینٹری اور وزن کروانے کے لیے آج12بجے تک کا وقت دیا تھا تاہم انعام بٹ کے بیجنگ ایئر پورٹ پر پھنسے ہونے کے باعث پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے انتظامیہ کو کل تک کے مہلت دینے کے لیے خط لکھ دیا ہے ۔سیکریٹری ریسلنگ فیڈریشن ارشد ستار کہتے ہیں کہ فیڈریشن نے انعام بٹ کوبیجنگ سے منگولیا کا نیا ٹکٹ کروادیا ہے ، حکومتی سرپرستی نہ ہونے اور محدود بجٹ کے باعث ہمیں ایسی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔