کراچی،قانون نافذ کرنیوالے ادارے سرگرم، مختلف کارروائیوں میں 5 ملزمان گرفتار

جمعہ 22 اپریل 2016 11:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اپریل۔2016ء ) شہر قائد میں پولیس اہلکاروں کی شہادت کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاروائیوں میں تیزی آ گئی۔ لائنز ایریا، نیو کراچی اور صدر کے علاقے سے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد اور سیاسی جماعت کے دو کارکنان سمیت پانچ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ نیو کراچی میں کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کر کے کالعدم جماعت کے ایک کارند ے کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

انچارج سی ٹی ڈی نوید خواجہ کے مطابق گرفتار ملزم سے اورنگی ٹاوٴن میں قتل ہونے والے 7 پولیس اہلکاروں کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ رینجرز نے لائنز ایریا سے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ ان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ مشتبہ افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے نے لیاقت آباد 7 نمبر میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا اور 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ صدر کے علاقے پریڈی میں پولیس مقابلے کے دوران لیاری گینگ وار کا ایک ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم وحید الرحمان کا تعلق عزیر بلوچ گروپ سے ہے۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور بال بم برآمد ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :