لاہورجعلی عامل انسانی زندگی سے کھیلنے لگے، پولیس نے آنکھیں بند کرلیں

جمعہ 22 اپریل 2016 11:48

لاہورجعلی عامل انسانی زندگی سے کھیلنے لگے، پولیس نے آنکھیں بند کرلیں

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اپریل۔2016ء ) لاہور میں جن نکالنے کے نام پر جعلی عامل لڑکی کی جان کے درپے ہوگیا، لڑکی پر ڈنڈے برسائے ، بال کھینچے ، حالت غیر ہونے پر جعلی عامل فرار ہوگیا ، لڑکی کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ جعلی عامل انسانی زندگی سے کھیلنے لگے، پولیس نے آنکھیں بند کرلیں۔

(جاری ہے)

لاہور کے قریب سگیاں میں جعلی عامل نے جن نکالنے کے نام پر لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

لڑکی کی بہن رشتہ نہ ہونے پر اسے دم کرانے لائی تھی۔ جعلی عامل نے جن کا سایہ بتایا اور ساتھیوں کے ساتھ مل کر لڑکی پر ڈنڈے برسائے۔ لڑکی کی چیخ و پکار اور منت سماجت بھی کام نہ آئی اور زمین پر ناک رگڑوا کر اس کی جان بخشی کی گئی۔ لڑکی کی حالت غیر ہونے پر جعلی عامل فرار ہوگیا جبکہ لڑکی کو قریبی ہسپتال داخل کرانا پڑا۔

متعلقہ عنوان :