وزیر اعظم نواز شریف کی صدر مملکت ممنون حسین سے ملاقات

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 22 اپریل 2016 11:47

وزیر اعظم نواز شریف کی صدر مملکت ممنون حسین سے ملاقات

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اپریل 2016ء) : وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی صدر مملکت ممنون حسین سے ملاقات ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق ملاقات میں وزیر اعظم نواز شریف نے مختلف امور پر حکومت کے فیصلوں سے صدر مملکت کو آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں اقتصادی راہداری کے تحت توانائی اوردیگر منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں میں اتفاق ہوا کہ ملکی استحکام اور ترقی کے لیے سب حکومت کا ساتھ دیں۔ وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت نے بد عنوانی کے خلاف عدم برداشت کا رویہ اختیار کر رکھا ہے۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے مابین اتفاق ہوا کہ ملک میں شفافیت اور قوم کے پیسے کے درست استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔