ولادت حضرت علی المرتضی کی خوشی میں نکلنے والے جلوسوں کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات

جمعرات 21 اپریل 2016 22:46

ملتان ۔21اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 اپریل۔2016ء)حضرت علی المرتضی کی ولادت کے سلسلے میں ملتان میں 16جلوس نکالے گئے۔پولیس نے اس مو قع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے تھے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق حضرت علی المرتضی کی ولادت کے سلسلے میں ملتان میں چھوٹے بڑے 16جلوس نکالے گئے جن کی سکیورٹی کے لئے پولیس نے سخت انتظامات کیے۔مرکزی جلوس خونی برج سے برآمدا ہوا جو شاہ شمس دربار پر اختتام پذیرہوا۔اس موقع پر 1800افسران و اہلکار ڈیوٹی پر موجودتھے۔