میپکو نے رواں مالی سال میں 4602بجلی چوروں کو 7کروڑ48لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا

جمعرات 21 اپریل 2016 22:46

ملتان ۔21اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 اپریل۔2016ء)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی(میپکو)ملتان سرکل نے رواں مالی سال2015-16 کے دوران بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے4602بجلی چوروں کو7کروڑ48لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائدکیاہے اور اس میں سے5کروڑ29لاکھ روپے کی رقم وصول کرکے محکمہ کے خزانے میں جمع کروائی ہے۔

(جاری ہے)

جولائی2015 سے مارچ2016کے دوران4280گھریلوصارفین کو4کروڑ54 لاکھ85ہزارروپے،182کمرشل صارفین کو31لاکھ35ہزارروپے،82صنعتی صارفین کوایک کروڑ78لاکھ44ہزارروپے،52ٹیوب ویل صارفین کو69لاکھ36ہزارروپے اور6دیگر صارفین کو14لاکھ رروپے جرمانہ عائد کیاہے۔

میپکوکینٹ ڈویژن میں 474بجلی چوروں کو ایک کروڑ31لاکھ48ہزارروپے،ممتازآبادڈویژن میں361بجلی چوروں کو78لاکھ26ہزارروپے،سٹی ڈویژن میں930صارفین کو85لاکھ13ہزارروپے،شجاع آباد ڈویژن میں1529بجلی چوروں کو ایک کروڑ74 لاکھ56 ہزار روپے،موسیٰ پاک ڈویژن میں876صارفین کوایک کروڑ68لاکھ76ہزارروپے اور شاہ رکن عالم ڈویژن میں431صارفین کو بجلی چوری کرنے پرایک کروڑ9لاکھ86 ہزارروپے جرمانہ عائد کیاہے۔