فیصل آباد،4دہشتگرد اور سہولت کار گرفتار، تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل

جمعرات 21 اپریل 2016 22:42

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 اپریل۔2016ء) حساس اداروں نے فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کر چار دہشتگردوں کو جن میں سہولت کار بھی شامل ہیں گرفتار کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق حساس اداروں نے فیصل آباد پولیس کے ہمراہ چھاپہ مارکر چک جھمرہ کے علاقے میں غیاث الدین کو گرفتار کیا جس کے گھر میں بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا علاوہ ازیں حساس اداروں نے مزید اطلاع ملنے پر تین ایسے افراد کو حراست میں لیا ہے جن کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ دہشتگردوں کے سہولت کار تھے پولیس نے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا ہے انہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :