چودھری نثار نے سینکڑوں کنال زرعی اراضی اور گاڑی کی مالیت ظاہر نہیں کی

اثاثوں میں صرف نقدی بنک میں جمع رقم کی قیمتیں ظاہر

جمعرات 21 اپریل 2016 22:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 اپریل۔2016ء) وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے سینکڑوں کنال زرعی اراضی اور گاڑی کی مالیت ظاہر نہیں کی اثاثوں میں صرف نقدی بنک میں جمع رقم کی قیمتیں ظاہر کیں الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق چودھری نثار علی خان فیض آباد مری روڈ پر واقع گھر چکری میں فارم ہاؤس ، دھمیال روڈ راولپنڈی میں 9 فلیٹس ، سینکڑوں کنال زرعی اراضی ، ڈی ایچ اے اسلام آباد میں تین پلاٹوں چکری میں پولٹری شیڈز کے مالک ہیں ان کے پاس 2005 ماڈل کی پجارو جبکہ بیگم کے پاس ٹویوٹا گاڑی اور زرعی اراضی کے علاوہ 15 لاکھ کے زیورات ہیں چودھری نثار کے پاس ایک کروڑ 47 لاکھ 78 ہزار 205 روپے نقد اور دو بنکوں میں 81 لاکھ کے قریب رقم موجود ہے جبکہ ان کی بیگم کے پاس 80 لاکھ اور بیٹی کے پاس اڑھائی لاکھ کے قریب رقم ہے ۔

متعلقہ عنوان :