شیخ رشید احمد 2 کروڑ 44 لاکھ 18 ہزار 5 سو روپے کے مالک

جمعرات 21 اپریل 2016 22:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 اپریل۔2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد 2 کروڑ 44 لاکھ 18 ہزار 5 سو روپے کے مالک نکلے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ مالی سال 2014-15 کے اراکین پارلیمنٹ کے اثاثوں کے مطابق شیخ رشید احمد کی کل اثاثوں کی مجموعی طور پر مالیت 2 کروڑ 18 ہزار 5 سو روپے ہیں شیخ رشید احمد گلبرگ کمپنی میں ڈھائی لاکھ روپے کا حصہ دار ہیں ان کے چار مختلف اکاؤنٹس ہیں مجموعی طور پر 4 لاکھ 45 ہزار روپے ہیں 6 لاکھ 30 ہزار روپے مالیت کے اسلحہ رکھتے ہیں انشورنس پالیسی میں 5 لاکھ 7 ہزار 9 سو 75 روپے کے بھی مالک ہیں ۔

راولپنڈی کے صرافہ بازار میں ایک مارکیٹ اور بحریہ ٹاؤن میں ایک گھر رکھنے کے علاوہ فتح جنگ میں کچھ اراضی بھی ہے جبکہ شیخ رشید کی دو گاڑیاں 57 لاکھ 36 ہزار دو سو روپے ہیں ٹیوٹا الز کی قیمت 18 لاکھ 61 ہزار دو سو روپے دوسرا ویگو کی قیمت 38 لاکھ 75 ہزار ہیں

متعلقہ عنوان :