ڈی سی اوکاایم این اے چوہدری عابد رضا کے ہمراہ سرکاری تعلیمی اداروں ، ہسپتالوں، لینڈ ریکارڈ سنٹر اور لیڈیز اینڈ چلڈر ن پارک کھاریاں کا دورہ

جمعرات 21 اپریل 2016 22:37

لالہ موسیٰ۔21اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 اپریل۔2016ء ) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ایم این اے چوہدری عابد رضا کے ہمراہ علی الصبح سرکاری تعلیمی اداروں ، ہسپتالوں، لینڈ ریکارڈ سنٹر اور لیڈیز اینڈ چلڈر ن پارک کھاریاں کا دورہ کیا اور اساتذہ و طلبہ کی حاضری اور شہریو ں کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈی ایم او احمد رضا، ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر طاہر بشیر اور دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔

سول ہسپتال کوٹلہ ارب علی خان کے دورہ کے موقع پر ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور ایم این اے چوہدری عابد رضا نے حکومت کی طرف سے فراہم کی جانیوالی جدید ایمبولینس کا افتتاح کیا، انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا بھی معائنہ کیا اور مریضوں سے سہولیات بارے دریافت کیا۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول ملکہ کے دورہ کے موقع پر ڈی سی او نے سکول میں تدریسی سرگرمیوں اور ادارے کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور ہیڈ ماسٹر کو فوری طور ٹرانسفر کرنے کا حکم دے دیا، گورنمنٹ سنٹر پرائمری سکول سدکال کے دور ہ کے موقع پر ڈی سی او نے بہترین انتظامات اور تدریسی سہولیات پر ہیڈ ماسٹر کے لئے ایک اضافی تنخواہ کا اعلان کیا۔

ڈی سی او نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول گلیانہ، گورنمنٹ ہائی وپرائمری سکول کھاریاں گورنمنٹ انگلش گرلز سکول نمبر2 کھاریاں کے دورہ کے موقع پر اساتذہ و طلبہ کی حاضری چیک کی۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر ز ہسپتال کھاریا ں کے دورہ کے موقع پر ڈی سی اونے مختلف وارڈز، ایکسرے روم، لیبارٹری کا دورہ کیا، ادویات کے سٹور کا معائنہ کیا اور مریضوں سے سہولیات بارے دریافت کیا۔

دورہ کے موقع پر ڈی سی او ننے میٹرنٹی ہسپتال کوٹلی بجاڑ، بنیادی مرکز صحت ملکہ کا بھی دورہ کیا۔ لینڈ ریکارڈ سنٹر کھاریاں کے دورہ کے موقع پر ڈی سی او نے وہاں فرد ملکیت، انتقالات اور رجسٹریوں کے لئے آنیوالے سائلین کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سنٹر میں اپنے مسائل کے لئے آنیوالے افراد کے لئے صاف پانی، سائے اور بیٹھنے کے لئے کرسیاں فراہم کی جائیں ۔

متعلقہ عنوان :