وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کی برطانوی سیکرٹری آف سٹیٹ فارن افیئر اینڈ کامن ویلتھ سے ملاقات، پاکستان اور برطانیہ کے درمیان پائیدار شراکت داری کا اعادہ کیا گیا

جمعرات 21 اپریل 2016 22:33

اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 اپریل۔2016ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے سیکرٹری آف سٹیٹ فارن افیئر اینڈ کامن ویلتھ فلپ ہمنڈ کے درمیان ملاقات میں تیسرے سالانہ وزارتی اجلاس میں بہتر سٹریجک کے امور کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان پائیدار شراکت داری کا اعادہ کیا گیا۔

دونوں ملکوں نے تجارت ‘ترقی ‘ثقافت اور سلامتی کے شعبوں میں دوطرفہ وعدوں پر پیش رفت کا جائزہ‘دونوں ملکوں نے مستقبل میں تعاون کو مزید بڑھانے ‘گہرے اور مضبوط تعلقات ‘باہمی دلچسپی کے امور کے فروغ پر اتفاق کیا ۔دونوں ملکوں نے تجارت‘ سرمایہ کاری اورثقافت کیلئے نئے رہنما اصولوں پر اتفاق اور تعلیم و سیکورٹی تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس بات پر اتفاق کیا گیا تھا کہ طے کئے گئے رہنما اصولوں کے تحت پیش رفت کاجائزہ لینے کیلئے آئندہ اجلاس 2017ء میں ہوگا ۔دونوں فریقوں نے پاک برطانیہ مشترکہ کاروباری کونسل کے قیام ‘باہمی تجارت کا حجم 3ارب تک لیجانے‘صحت کے شعبے میں ترقی کیلئے تعاون بڑھانے اور پاکستانی تاجروں اور طالبعلموں کیلئے ویزا پراسس آسان بنانے‘ ثقافتی تعاون بڑھانے کیلئے پاک برطانیہ کلچر فورم کا قیام، مشترکہ خطرات سے نمٹنے کیلئے موثر سکیورٹی تعاون پر اتفاق کیا۔ جائزہ اجلاس کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے میں دونوں ملکوں نے مضبوط شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں ممالک نے سٹریٹجک ڈائیلاگ پر2011 ء میں دستخط کئے تھے ۔