کراچی ،صوبائی وزیر وائلڈلائف گیان چند اسرانی کا مٹھی ، تھر پارکر میں نایاب نسل کے دو ہرنوں کے شکار کا سخت نوٹس

جمعرات 21 اپریل 2016 22:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 اپریل۔2016ء) صوبائی وزیر وائلڈلائف گیان چند اسرانی نے ضلع مٹھی ، تھر پارکر میں نایاب نسل کے دو ہرنوں کے شکار کا سخت نوٹس لیا ہے ۔ انہوں نے کنزرویٹروائلڈلائف سے اس ضمن میں تفصیلی رپورٹ دو دن میں طلب کرلی ہے جس کے بعد اس جرم کا ارتکاب کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ جنگلی حیات کی حفاظت ہمارا قومی فریضہ ہے نایاب نسل کے جانوروں کے شکار سے ہمارے ملک کی بین الاقوامی سطح پر سا کھ متاثر ہوئی ہے ۔ انہوں نے کنز رویٹر وائلڈلائف کو ہدایات دیں کہ صوبہ بھر میں جانوروں کا شکار کرنے والوں کو تنبیہ کی جائے اور اس کے بعد اس طرح کا واقعہ رونما ہوا تو وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت مقدمات قائم کرکے قانونی کارروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :