کراچی ، 3 بچوں کے قاتل حسنین کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

جمعرات 21 اپریل 2016 22:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں تین بچوں کا قتل کرنے والے ملزم حسنین کو عدالت نے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ ملزم نے عدالت میں تینوں بچیوں کے قتل کا اعتراف کرلیا۔اورنگی ٹاؤن میں تین بچوں کے بیہمانہ قتل میں ملوث ملزم حسنین کو سٹی کورٹ میں پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفتشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے اقدام قتل کا اعتراف کرلیا ہے، جبکہ ملزم نے بھی عدالت میں بیان دیا کہ اس نے بچیوں کے ہتک آمیز رویے کا بدلہ لینے کے لیئے دو بہنوں اور انکے چھوٹے کزن کو گلا دباکر قتل کیا۔

ملزم بچیوں کے والد کی دکان پر ملازم تھا، جبکہ واردات کے وقت گھر میں کوئی موجود نہیں تھا۔عدالت نے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر ملزم حسنین کو اورنگی پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو حکم دیا کہ تحقیقات کو جلد مکمل کرکے رپورٹ عدالت میں جمع کروائی جائے۔

متعلقہ عنوان :