آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے آرمی میں احتساب کے اقدام سے پاک فوج کا کردار بلند ہو گا، مصطفی کمال

24 اپریل کا جلسہ محبتوں اور امن کا پیغام عوام میں عام کرے گا ۔اس دن ہم عہد کریں گے کہ ہم سب پاکستانی ہیں

جمعرات 21 اپریل 2016 22:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء) پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے آرمی میں احتساب کے اقدام سے پاک فوج کا کردار بلند ہو گا۔ملک بھر کے عوام کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ 24 اپریل کو مزار قائد اعظم سے متصل گروانڈ میں ہونے والے جلسے میں شرکت کریں ۔یہ جلسہ محبتوں اور امن کا پیغام عوام میں عام کرے گا ۔

اس دن ہم عہد کریں گے کہ ہم سب پاکستانی ہیں ۔نفرتوں کا خاتمہ کرکے ملک کی ترقی کے لیے کام کریں گے ۔وہ جمعرات کوپا ک سرزمین پارٹی کے تحت مزار قائد اعظم سے متصل گروانڈ میں 24 اپریل کو ہونے والے جلسے کے اقدامات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ ان کے ہمراہ انیس قائم خانی ، رضا ہارون اور دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاک سر زمین پارٹی کے رہنماؤں نے کیک بھی کاٹا ۔

مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اچھا کام ہوا۔یہ ایکشن باتوں سے بڑھ کر ہے۔آرمی چیف کے فیصلے کوسراہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم سمیت کسی سے بھی لڑائی نہیں چاہتے ہیں ۔ کسی کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ہم کسی کی پاور چھینیں نہیں آئے ہیں۔گھر بیٹھ کر را کے ایجنٹ بن گئے جو جو برائیوں کی جڑ ہے۔ اس الزام کو ختم کرنا ہوگا ۔

انھوں نے کہا کہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ ہمارے ساتھ کام کر رہے ہیں۔24 اپریل کا جلسہ تاریخی وکامیاب ہو گا ۔ جو لوگ ڈیفنس میں آکر ہم سے ملاقات نہیں کر سکے اب وہ باغ جناح آکر مل سکتے ہیں۔پاک سرزمین پارٹی کے رہنماء آج سے باغ جناح میں موجود رہیں گے۔ اب تک ہم اپنے پیسے استعمال کر رہے تھے۔فنڈز کی قلت کے سبب عطیات کی اپیل کی ہے ۔ ہم پر الزامات ساری زندگی لگتے رہیں گے۔ میں کسی سے نفرت نہیں کرتا ہوں اور اپنے لوگوں کو بھی یہ پیغام دیا ہے کہ کسی سے دشمنی نہ کریں ۔انھوں نے کہا کہ جو لوگ غلط راہ پر چل نکلے ہیں ۔ان کو اصلاح کا موقع ملنا چاہیے ۔