سندھ ہائی کورٹ کا کراچی،حیدر آباد موٹر وے ایم9 پر فوری کام شروع کرنے کا حکم

جمعرات 21 اپریل 2016 22:19

سندھ ہائی کورٹ کا کراچی،حیدر آباد موٹر وے ایم9 پر فوری کام  شروع کرنے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 اپریل۔2016ء) سندھ ہائی کورٹ کے جناب جسٹس صلاح الدین پنہور پر مشتمل بینچ نے کراچی،حیدر آباد موٹر وے ایم9 کام فوری شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے ماضی میں کام روکنے کے بارے میں جاری حکم امتناعی میں ترمیم کردی،جمعرات کو مقدمے کی سماعت کے موقع پر پروجیکٹ کے حق میں دلائل دیتے ہوئے بیرسٹر عبدالستار پیرزادہ نے موقف اختیار کیا کہ منصوبہ قومی اہمیت کا حامل ہے،اس کی تعمیرات روکنے سے ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑے گا،عدالت نے منصوبے کے حاجی وکیل کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے کام فوری شروع کرنے کی ہدایت کردی،اس سے قبل نیشنل ٹائلز کمپنی کے میٹر بل سپلائی کرنے والی فرم کے خلاف دائر دعویٰ میں عدالت نے حکم امتناعی جاری کیا تھا،جس کے بعد کام روک دیا گیا تھا،منصوبے پر تنازعہ نیشنل ٹائلز اور سپر ہائی وے کنسٹریکشن آپریشن اور ری ھیلبٹیشن (SCORE) کے درمیان عدالت میں زیر سماعت ہے۔

متعلقہ عنوان :