چند سیاسی عناصر ذاتی مفادات کیلئے ترقی و خوشحالی کے سفر کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں‘2017ء کے اختتام تک توانائی منصوبوں کی تکمیل سے ہزاروں میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو گی، وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف

جمعرات 21 اپریل 2016 22:03

لاہور۔21اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 اپریل۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کی بے لوث خدمت اور مفاد عامہ کے منصوبوں کی شفاف اور اعلیٰ معیارکے ساتھ تکمیل مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا طرہ امتیاز ہے۔ وہ ایم این اے سید جاوید علی شاہ اور دیگر منتخب نمائندوں سے گفتگوکررہے تھے جنہوں نے جمعرات کو ان سے ملاقات کی۔

وزیر اعلی نے کہا کہ ملک کسی بھی صورت منفی یا احتجاجی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

(جاری ہے)

چند سیاسی عناصر محض ذاتی مفادات کیلئے ترقی و خوشحالی کے سفر کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن 18 کروڑ باشعور پاکستانی عوام اب کسی کو ترقی، خوشحالی اور امن کے سفر میں رخنہ نہیں ڈالنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں -چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈورکے تحت ملک بھر میں منصوبوں پر برق رفتاری سے کام جاری ہے - 2017ء کے اختتام تک توانائی منصوبوں کی تکمیل سے ہزاروں میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو گی-آئندہ چند برس میں لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے چھٹ جائیں گے - عوامی خدمت کا سفر پہلے سے بڑھ کر جاری رہے گا، منتخب نمائندے مسائل کے حل کے لئے عوام سے قریبی رابطہ رکھیں-

متعلقہ عنوان :