آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے فوج کے 11افسران کو کرپشن پر برطرف کرنے سے انصاف کی اعلی مثال قائم ہوئی ہے ‘اس سے قبل کبھی بھی ایسا جرات مندانہ فیصلہ دیکھنے کو نہیں ملا‘ آرمی چیف کے فیصلے سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے کہ کوئی تو ہے جو اس ملک سے کرپشن کے خاتمے اور عوام کی خوشحالی کے لیے اقدامات کر رہا ہے

تحریک انصاف لاہور کے رہنما عمر کسانہ کا بیان

جمعرات 21 اپریل 2016 22:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 اپریل۔2016ء) تحریک انصاف لاہور کے رہنما عمر کسانہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے فوج کے 11افسران کو کرپشن پر برطرف کرنے سے انصاف کی اعلی مثال قائم ہوئی ہے ۔اس سے قبل کبھی بھی ایسا جرات مندانہ فیصلہ دیکھنے کو نہیں ملا۔ آرمی چیف کے فیصلے سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے کہ کوئی تو ہے جو اس ملک سے کرپشن کے خاتمے اور عوام کی خوشحالی کے لیے اقدامات کر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف آرمی چیف کے اس اقدام کو خوش آئند قراردیتی ہے اور امید کرتی ہے کہ جس طرح فوج سے کرپشن کرنے والے افسران کو برطرف کیا گیا ہے اسی طرح کرپٹ سیاستدانوں اور حکمرانوں کا احتساب شروع کیا جائے اور جلد انکو بے نقاب کرکے عوام کی عدالت میں پیش کیا جائے ۔اپنے ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ اب کسی بھی حکمران کو یہ کہنے کی جرات نہیں ہو گی کہ سیاستدانوں اور حکمرانوں کا احتساب کرنے سے پہلے فوج کا احتساب کیا جائے ۔