کامرہ ‘غریب رکشہ ڈرائیور کی3سالہ بیٹی اور4سالہ بیٹے کو اغواء کے بعد نامعلوم اغواء کاروں نے قتل کر دیا

متاثرہ خاندان کاانصاف کے حصول کیلئے وزیر اعظم شکایات سیل سے رابطہ وزیر اعظم شکایات سیل کے انچارج وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد کی ملزمان کا فوری گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچانے کا حکم

جمعرات 21 اپریل 2016 21:57

کامرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 اپریل۔2016ء) حضرو کے نواحی علاقہ موسیٰ میں غریب رکشہ ڈرائیور اورنگزیب کی3سالہ بیٹی ملائیکہ اور4سالہ بیٹے مبشر کو اغواء کے بعد نامعلوم اغواء کاروں نے قتل کر ڈالااس ظلم پر متاثرہ خاندان نے انصاف کے حصول کیلئے وزیر اعظم شکایات سیل میں زنجیر عدل ہلا دی جس پر وزیر اعظم شکایات سیل کے انچارج وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد نے حضرو پولیس کو ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں فوری گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچانے کا حکم دے دیا واضح رہے کہ نامعلوم اغواء کاروں نے حضرو کے علاقہ موسیٰ سے رکشہ ڈرائیور کی 3سالہ بچی ملائیکہ کو7سال قبل اور 4سالہ بیٹے مبشر چند روز قبل اغواء کے بعد قتل کر دیا اور بچی ملائیکہ کی نعش گاؤں کی مسجد میں پانی کی ٹینکی جبکہ بیٹے مبشر کی نعش غازی بھروتھا جھیل سے برآمد ہوئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :