بلا امتیاز احتساب کے حوالے سے آرمی چیف کا بیان عوام کے دلوں کی آواز ہے، خالد خان جدون

جمعرات 21 اپریل 2016 21:49

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک ا نصاف صوبائی حلقہ پی پی9 کے رہنما اور ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت خالد خان جدون نے کہا ہے کہ بلا امتیاز احتساب کے حوالے سے آرمی چیف کا بیان بیس کروڑ عوام کے دلوں کی آواز ہے تیس سال سے میاں براداران جمہوریت اور ترقی کی آڑ میں لوٹ و مار کر رہے ہیں آرمی چیف کی بلا امتیاز احتساب سب کا کے بیاں سے ن لیگ کے درباریوں کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں کڑا احتساب عمران خان کا وژن ہے تحریک انصاف بلا امتیاز احتساب کے لئے پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے اپنے بیاں میں خالد خان جدون نے کہا کہ ملک میں پائیدار امن کے قیام اور دہشتگردی کے خاتمے کے لئے کرپشن کا خاتمہ ناگزیز ہے ملک کی قومی دولت لوٹنے والے اب احتساب سے نہیں بچ سکیں ۔

متعلقہ عنوان :