پولیس کے مورال ،اخلاق ،تقدس اور معیار کو بہتر اور مثالی بنائیں گے،افسران اور جوان عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں،آئی جی اسلام آباد طارق مسعود یٰسین کا افسران و جوانوں سے خطاب

جمعرات 21 اپریل 2016 21:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 اپریل۔2016ء) انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد طارق مسعود یٰسین نے کہا ہے کہ کسی بھی فورس کی اصل طاقت اس کے جوان ہوتے ہیں ، پولیس کے مورال ،اخلاق ،تقدس اور معیار کو بہتر اور مثالی بنائیں گے تاکہ اسلام آباد پولیس کو ملک کی صف اول کی فورس کا درجہ حاصل ہو سکے ، پولیس کے محکمے کا تقدس اور اس کی عزت بحال کرینگے،جوان اور افسر عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں،فورس کی بہبود میری ترجیحات میں شامل ہے، وہ بدھ کو پولیس لائن ہیڈ کوارٹر زمیں افسران و جوانوں سے خطاب کر رہے تھے ، اس مو قع پر ڈی آئی جی ہیڈ کو ارٹرز، اے آئی جیز، ایس ایس پیز ، ایس پیز ، اے ایس پیز ، ڈی ایس پیز ، ایس ایچ اوز ، پا کستا ن رینجرز ، اسلام آ باد کے مختلف ونگز کے پولیس افسران وجو ان مو جو د تھے ۔

(جاری ہے)

انسپکٹر جنر ل آ ف پولیس اسلام آ باد طا ر ق مسعود یٰسین نے اپنے خطا ب میں کہا کہ پولیس فورس کے اصل ایڈمنسٹریٹر پولیس کے جوان ہیں اگر ان کو پیچھے سے ہٹا دیا جائے تو ہم پانی کا بلبلہ ہیں ۔ان جوانوں کے بغیر ہم فورس میں تبدیلی نہیں لا سکتے۔ جب تک یہ جوان میرے ساتھ کھڑا ہو گامجھے فخر ہو گا ۔انہوں نے افسران سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ اس وقت حقیقی لیڈر بنیں گے جب ان جوانوں کی تکلیف آپ خود محسوس کریں گے۔

ہم ایک ٹیم کے طور پر کام کریں گے ۔ پولیس کے جوان ہماری اولاد اور ہمارے خاندان کی طرح ہیں ۔یہ جوان بہت مخلص ہیں ۔ان کی ویلفئیر میری اولین ترجیح ہے ۔آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ ہم سب مل کر پولیس کی تنظیم نو کریں گے اور اس کے مورال،اخلاق ،تقدس اور معیار کو بلندی کی سطح پر لے جائیں گے اور اسلام آباد پولیس کے افسران و جوان اپنے آپ پراور اس وردی پر فخر محسوس کریں گے ۔

اب اس محکمہ میں کسی بھی آفیسر یا جوان کو اپنے لیڈر کے علاوہ کسی دوسرے کے پاس جانے کی ضرورت نہیں رہے گی ۔لیڈران نے ان جوانوں کو محبت اور پروفیشنلزم سے ساتھ لے کر چلنا ہے ۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام جوان اپنے فرض کو انتہائی خوش اسلوبی اور ایماند اری سے پورا کریں گے اور اپنے بہترین رویے اور اخلاق سے میرے ساتھ مل کر پولیس کی عزت کو بحال کریں گے ۔

ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی نے دربا ر سے خطا ب کر تے ہو ئے ہو ئے کہا کہ وفاقی دار الحکومت کی سیکیورٹی اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری بنیادی ذمہ داری ا ور اولین فرض ہے، شہر کے اہم مقاما ت ، اہم تنصیبا ت کی مل کرحفا ظت کر نی ہے ۔ افسروں اور جوانوں کو ٹیم کے طور پر کام کرنا ہے کیونکہ مشترکہ جدو جہد سے ہی کار کردگی میں مزید نکھار آئے گا اور عوام کی عدالت میں سرخرو ہو سکیں گے،انہو ں نے کہا کہ کہ دوران ڈیو ٹی مکمل لیس ہو کر متحرک انداز میں اپنے فرائض سرانجا م دیں اور کسی بھی نا خو شگو ار واقعہ سے نمٹنے کے لیے ہر وقت اپنے آ پ کو تیا ر رکھیں تاکہ شر پسند عناصر کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا جا سکے اور انہو ں نے کہا کہ شہر یو ں کے جا ن و ما ل کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے لیے کسی بھی قربا نی سے دریغ نہیں کیا جا ئے گا ۔