Live Updates

حکومت نے ’’را‘‘ ایجنٹ کی گرفتاری کے بعدبھارت کے خلاف ایک بیان بھی نہیں دیا ،یہ خاموشی سمجھ سے بالاترہے نوازشریف نے نریندر مودی سے ذاتی تعلقات قائم کر رکھے ہیں ،حکومت عالمی سطح پر فوج کو بد نام کر رہی ہے

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 21 اپریل 2016 21:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے بھارت کے خلاف ’’را‘‘ کے ایجنٹ کی گرفتاری کے بعد ایک بیان بھی نہیں دیا ،وزیراعظم نے نریندر مودی سے ذاتی تعلقات قائم کر رکھے ہیں ،ایجنٹ کی گرفتاری پر حکومت کی خاموشی سمجھ سے باہر ہے،حکومت عالمی سطح پر فوج کو بد نام کر رہی ہے۔

وہ جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے ایجنٹ کی گرفتاری پر حکومت کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے، ماضی میں وزیراعظم نواز شریف نے بھارت سے کہا تھا کہ ہم تو آپ سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں لیکن فوج رکاوٹ بنی ہوئی ہے ، وزیراعظم نواز شریف کی حکومت غلط کام کر کے ملک کے خلاف سازش کر رہی تھی۔ تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ اب بھی نواز شریف نے نریندر مودی سے ذاتی تعلقات قائم کر رکھے ہیں اور اسی وجہ سے ہی وزیر اعظم نواز شریف نے بھارت کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا اور بھارتی سپاہی کی گرفتاری پر بھی مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے اور حکومت عالمی سطح پر فوج کو بد نام کر رہی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات