لاہور‘وکلاء اور سول سوسائٹی کاامریکہ کے سعودی عرب کونائن الیون کا ذمہ دار ٹھہرانے کی کوششوں اور دھمکیوں کیخلاف مظاہرہ

جمعرات 21 اپریل 2016 21:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 اپریل۔2016ء) لاہور ہائی کورٹ کے باہر مال روڈ پر وکلاء اور سول سوسائٹی نے امریکہ کی جانب سے سعودی عرب کونائن الیون کا ذمہ دار ٹھہرانے کی کوششوں اور دھمکیوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔مظاہرہ کا اہتمام وکلاء تنظیموں الامُہ لائرز فورم اور حرمت رسول ؐ لائرز موومنٹ کی جانب سے گستاخانہ خاکوں اور فلموں کے خلاف ہفتہ وار احتجاج کے موقع پر کیا گیا تھا۔

مظاہرہ سے مخدوم جمیل فیضی ایڈووکیٹ ،علی عمران شاہین، میاں اشرف عاصمی،ڈاکٹر شاہد نصیر و دیگر نے خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ امریکہ دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ملک ہے جس نے کئی ملین مسلمان قتل کرنے کے بعد اب مسلم دنیا کے قلب کی جانب قدم اٹھا لئے ہیں اور 16سال بعد اب امریکہ میں نائن الیون کے واقعہ کا ذمہ دار سعودی عرب کو ٹھہرانے کی کوشش ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

امریکہ نائن الیون کے بعدانتقام میں بلاجواز کئی ملین مسلمان قتل کر چکا ہے لیکن اس کا غصہ ٹھنڈا نہیں ہو رہا۔امریکہ اپنی اس مذموم مہم میں سارے عالم اسلام کو تباہ کرنے پر تل گیا ہے۔مسلم دنیا کو امریکہ کے خلاف متحد ہو کر میدا ن میں آنا ہو گا۔پاکستان اپنے سب سے مخلص اور دیرینہ دوست کے خلاف امریکہ کی اس سازش کو ناکام بنانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔مسلم دنیا اپنا دفاعی اور معاشی محاذ مضبوط و متحد کرے۔

متعلقہ عنوان :