آرمی چیف نے کرپشن میں ملوث 11اعلیٰ فوجی افسران کو فارغ کر کے ملک کے تمام اداروں کیلئے ایک مثال قائم کی ہے

انصاف سٹونڈنٹس فیڈریشن کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات رانا شرجیل جاوید کا بیان

جمعرات 21 اپریل 2016 21:33

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 اپریل۔2016ء) انصاف سٹونڈنٹس فیڈریشن کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات رانا شرجیل جاوید نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کرپشن میں ملوث 11اعلیٰ فوجی افسران کو فارغ کر کے ملک کے تمام اداروں کیلئے ایک مثال قائم کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ سیاستدانوں کا احتساب پارلیمنٹ کو کرنا چاہے ۔ انہوں نے کہا کے الیکشن کمیشن نے واضع کیا ہے کہ نواز شریف 1 ارب 95 کروڑ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں ۔

(جاری ہے)

جبکہ انہوں نے صرف 5 ہزار روپے ٹیکس جمع کروایا ہے ۔انہوں نے کہا کے چیئر مین تحریک انصاف عمران خان پر الزام تراشی کرنے والوں کو یہ بھی پتا ہونا چاہیے کے عمران خان کی بیرون ملک کوئی پراپرٹی نہیں ہے ۔جبکہ (ن) لیگ نے اپنے فیملی ممبرز کے نام پر اربوں روپے کے بیرون ملک اثاثے بنا رکھے ہیں ۔انہوں نے کہا ہم آرمی چیف کے اس قدم کا خیر مقدم کرتے ہیں کے انہوں نے پاک آرمی میں کرپشن کرنیوالوں اعلیٰ افسران کو نوکریوں سے فارغ کیا ۔

متعلقہ عنوان :