پنجاب میں ابھی مزید کئی چھوٹو گینگ سرگرم ہیں ‘ تخت لاہور کی ملی بھگت کے بغیرچوراور ڈاکو اپنے قدم نہیں جماسکتے

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی کا اجتماع سے خطاب

جمعرات 21 اپریل 2016 21:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 اپریل۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پنجاب میں ابھی مزید کئی چھوٹو گینگ سرگرم ہیں۔پنجاب کے حکمران شرپسندوں کی سرپرستی کرتے ہیں،ان کافوری محاسبہ کیا جائے۔تخت لاہور کی ملی بھگت کے بغیرچوراور ڈاکو اپنے قدم نہیں جماسکتے ۔چھوٹو گینگ کی گرفتاری کاکریڈٹ فوج کوجا تا ہے۔

چھوٹو گینگ قانون کی گرفت میں آگیا،اب کرپشن کنگ کیلئے جال بچھایاجارہا ہے۔قومی لٹیروں کی شامت آگئی ہے ،جس نے جوبویا وہ کاٹنا ہوگا۔حکمرانوں کے پاس اپنے اثاثوں کوڈکلیئر کرنے کے سواکوئی راستہ نہیں بچا۔وہ فردوس پارک میں ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ حکمران خاندان خفت مٹانے کیلئے پاناماپیپرزکوجمہوریت کیخلاف سازش قرار دے رہا ہے ،میاں نوازشر یف سے پوچھا جائے کس نے انہیں اوران کے بچوں کوٹیکس چوری کرنے ،اپناسرمایہ ہنڈی سے بیرون ملک منتقل کرنے اور آف شورکمپنیاں بنانے کامفت مشورہ دیا تھا۔

(جاری ہے)

شریف برادران کی چھتری تلے الیکشن کمیشن ہویاجوڈیشل کمیشن وہ شفاف اورمنصفانہ نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ جس طرح سرکاری اہلکاروں کیخلاف کرپشن کی شکایات آنے پر ان کیخلاف شفاف انکوائری کیلئے انہیں معطل کردیا جاتا ہے اس طرح میاں نوازشریف کوبھی برطرف نہیں تومعطل ہی کردیا جائے ورنہ انصاف کاتقاضاپورانہیں ہوگا۔حکمران دولت کی طاقت سے اپنے اقتدارکومزید طول نہیں دے سکتے ۔انہوں نے کہا کہ حکمران اپنے سیاسی فائدے کیلئے چندافراد کے ضمیرکی قیمت اداکرسکتے ہیں مگرقومی ضمیر بکاؤنہیں ہے۔پاناماپیپرز کے بعددن بدن حکمرانوں کی رسوائی اور سیاسی تنہائی بڑھ رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :