اسلام آباد پولیس ، پاک رینجرز کا مو ہر یا ں و گردو نواح میں گر ینڈ سر چ آ پر یشن،11 مشتبہ افراد گرفتار

جمعرات 21 اپریل 2016 21:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء) اسلام آباد پولیس اور پاکستان رینجرز کے افسران و جو انو ں کا تھا نہ بنی گا لہ کے علا قہ مو ہر یا ں اور گردو نواح کے علاقوں میں گر ینڈ سر چ آ پر یشن،11 مشتبہ افراد کو حر است میں لیا گیا ۔ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ و ایمو نیشن بر آمد کرلیا گیا۔ 400گھر وں کی سرچنگ کی گئی ۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے کہا کہ سر چ آپر یشن کا مقصد اسلام آبا دمیں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔

تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز اسلام آ باد پو لیس ،پا کستا ن رینجر ز اور سیکور ٹی اداروں کے افسران و جو انو ں نے تھا نہ بنی گا لہ کے علا قہ مو ہر یا ں اور گردو نواح میں گر ینڈ سر چ آ پر یشن کیا ۔

(جاری ہے)

اس سر چ آ پر یشن میں ایس ڈی پی او بنی گا لہ عارف حسین شاہ ، ایس ایچ او سمیت دیگر افسران بھی شامل تھے۔ دوران سر چنگ11 مشتبہ افراد کو حر است میں لیا گیا۔

ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کر لیا گیا جن 30بو ر پسٹل،7MMگنیں ، پمپ ایکشن ،12بو رگنیں ،کلاشنکو فیں معہ ایمو نیشنبر آمد کر لیا اور تھا نہ بنی میں ملزمان کے خلاف نا جا ئز اسلحہ و ایمو نیشن کے مقدما ت درج کر لیے گئے مشتبہ افراد سے تحقیقا ت جا ری ہیں ۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی نے کہا کہ سر چ آ پر یشن کا مقصد اسلام آبا دمیں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔

انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ا یت کی ہے کہ وہ سر چ آ پر یشن کوجا ری رکھیں چیکنگ کو مو ثر بنا ئیں اور اپنے علا قوں میں پٹر ولنگ کو مزید سخت کر یں ۔ انہوں نے تمام شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں کہیں بھی کوئی مشکوک سرگرمی یا کوئی مشکوک شخص دیکھیں تو فوراً اسلام آباد پولیس کو اطلاع دیں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ شہریو ں کے تعاون کے بغیر شہر کی سکیورٹی کو بہتر بنانا ممکن نہیں ۔

متعلقہ عنوان :