ہوم سیکرٹری ،آئی جی سے تاریخی عمارتوں ،عوامی مقامات کی سکیورٹی انتظامات کیلئے کئے گئے اقدامات کی تفصیلات طلب

جمعرات 21 اپریل 2016 21:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء ) لاہور ہائیکورٹ نے تاریخی عمارتوں اور عوامی مقامات کی سکیورٹی کے انتظامات کو فول پروف بنانے کے لیے درخواست پر ہوم سیکرٹری اور آئی جی پولیس پنجاب سے سکیورٹی انتظامات کے لئے کئے گئے اقدامات کی تفصیلات طلب کر لی ۔گزشتہ روز لاہو رہائیکورٹ کے جسٹس محمود مقبول باجوہ نے علی جاوید ڈوگر کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل نے یہ خدشہ ظاہر کیا کہ تاریخی عمارتوں اور عوامی مقامات پر دہشت گردی کا خطرہ ہے لیکن سکیورٹی کے فول پروف انتظامات نہیں کیے گئے، تاریخی عمارتوں اور عوامی مقامات پر سکیورٹی کے انتظامات کی بہت زیادہ ضرورت ہے کیونکہ عوام کی ایک اچھی خاصی تعداد ان مقامات پر سیر کیلئے جاتی ہے،انہوں نے استدعا کی کہ شہریوں کے لیے تمام تاریخی اور عوامی مقامات پر سکیورٹی کے کڑے انتظامات کئے جائیں۔فاضل عدالت نے ہوم سیکرٹری اور آئی جی پولیس پنجاب کو11 مئی کے لیے نوٹس جاری کر تے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :