پاک فوج کے 2 سابق کور کمانڈرز کیخلاف ریفرنس تیار ہے: کاشف عباسی کا دعوی

muhammad ali محمد علی جمعرات 21 اپریل 2016 21:24

پاک فوج کے 2 سابق کور کمانڈرز کیخلاف ریفرنس تیار ہے: کاشف عباسی کا دعوی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 اپریل۔2016ء) کاشف عباسی سے دعوی کیا ہے کہ پاک فوج کے 2 سابق کور کمانڈرز کیخلاف ریفرنس تیار ہے۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف راحیل شریف کی جانب سے فوج میں کڑے احتساب کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں پاک فوج کے 11 اعلی افسران کو کرپشن میں ملوث ہونے پر نوکریوں سے برخاست کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے اب معروف تجزیہ نگار اور اینکر کاشف عباسی نے ایک انکشاف کیا ہے کہ احتساب کا یہ عمل اب رکنے والا نہیں ہے۔ فوج کے 2 سابق کور کمانڈرز کیخلاف بھی ریفرنس تیار کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے تفصیلات جلد منظر عام پر آ جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :