پولیس ہر وقت الرٹ نہیں رہ سکتی اور نہ ہی ہر پولیس اہلکار کو بلٹ پروف جیکٹ پہنائی جا سکتی ہے،آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ

گزشتہ روز کے ہونے والے واقعہ کے کچھ ملزم پکڑ لیے ہیں لیکن جو گروپ پولیس پر حملے کررہے ہیں وہ بہت تربیت یافتہ ہیں

جمعرات 21 اپریل 2016 21:20

پولیس ہر وقت الرٹ نہیں رہ سکتی اور نہ ہی ہر پولیس اہلکار کو بلٹ پروف ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس کی پیشہ وارانہ تربیت کو چھپاتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس ہر وقت الرٹ نہیں رہ سکتی اور نہ ہی ہر پولیس اہلکار کو بلٹ پروف جیکٹ پہنائی جا سکتی ہے ،سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں پولیس کے حوالے سے پبلک اکانٹس کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کے ہونے والے واقعہ کے کچھ ملزم پکڑ لیے ہیں لیکن جو گروپ پولیس پر حملے کررہے ہیں وہ بہت تربیت یافتہ ہیں۔

اس موقع پر جب صحافیوں نے ان سے سوال کیا کہ جس طرح رینجرزاہلکار اپنے جوانوں کا دفاع کرنے کے لیے الرٹ کھڑے ہوتے ہیں پولیس کے سپاہی الرٹ کیوں کھڑے نہیں ہوتے کیا ان کی تربیت صحیح نہیں ہورہی تو انہوں نے پولیس کی غفلت کا تو جواب نہیں دیا بلکہ صفائی پیش کرتے ہوئے کہنے لگے کہ ہروقت پولیس اہلکار الرٹ نہیں رہ سکتے۔

(جاری ہے)

SOT اے ڈی خواجہ کا کہنا تھا کہ ہر جوان کو بلٹ پروف نہیں پہنا سکتے ، ہیلمنٹ پہننے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہیلمنٹ پہن کر گولی سے نہیں بچا جا سکا۔

فوج کی طرز پر سندھ پولیس سے کالی بھیڑیں نکالنے کے حوالے سے آئی جی سندھ کا کہنا تھاکہ سندھ پولیس کا اپنا احتساب کا نظام ہے جس کے ذریعے پولیس سے کرپشن کا خاتمہ کیا جارہا ہے ، آئی جی سندھ نے کہا کہ دہشت گردوں کے حملوں سے پولیس ڈرنے والی نہیں ان کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔