ٹڈاپ اسکینڈل، یوسف رضا گیلانی پر پھر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

ہم نے تو ہوش ہی عدالتوں میں سنبھالا ہے، ہم چاہتے ہیں احتساب سب کا ہو،سابق وزیراعظم

جمعرات 21 اپریل 2016 21:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء)سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور دیگر ملزموں پر کروڑوں روپے کی کرپشن کے ٹڈاپ اسکینڈل کے 23 مقدمات میں فرد جرم عائد ہونا تھی لیکن پہلے سابق وزیر اعظم تاخیر سے آئے، جب سماعت شروع ہوئی تو سرکاری وکیل نہیں تھے۔

(جاری ہے)

عدالت نے یوسف رضا گیلانی کے پرائیوٹ سیکرٹری ملزم زبیر کی 9 مقدمات میں ضمانت منظور کرتے ہوئے سماعت 19 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے قرار دیا کہ آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

سید یوسف رضا گیلانی پر الزام ہے کہ انھوں نے اپنے پرائیوٹ سیکرٹری زبیر، فرنٹ مین فیصل صدیق اور دیگر کے ساتھ ملکر کروڑوں روپے کی کرپشن کی۔ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ میمو اسکینڈل اور پاناما لیکس مختلف ہیں لیکن ہم کرپشن کے خلاف ہیں۔