وزیراعلیٰ پنجاب کا شیخوپورہ کے خاندان کی کسمپرسی اور بیماری سے متعلق سماء نیوز پر نشر ہونے والی خبر کا نوٹس

متاثرہ خاندان کے علاج معالجے کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم ، تمام اخراجات حکومت پنجاب اٹھائے گی

جمعرات 21 اپریل 2016 21:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے شیخوپورہ کے خاندان کی کسمپرسی اور بیماری سے متعلق سماء نیوز پر نشر ہونے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے خاندن کے سربراہ خالد ، اس کی بیوی اور بچوں کے علاج معالجے کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا ہے کہ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کی روشنی میں علاج معالجے کے تمام اخراجات پنجاب حکومت اٹھائے گی۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ صحت کے حکام کو فوری طور پر متاثرہ خاندان سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔