چند سیاسی عناصر محض ذاتی مفادات کیلئے ترقی و خوشحالی کے سفر کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں‘محمدشہبازشریف

2017ء کے اختتام تک توانائی منصوبوں کی تکمیل سے ہزاروں میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو گی‘وزیراعلیٰ پنجاب

جمعرات 21 اپریل 2016 21:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کی بے لوث خدمت اور مفاد عامہ کے منصوبوں کی شفاف اور اعلیٰ معیارکے ساتھ تکمیل مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا طرہ امتیاز ہے۔ملک کسی بھی صورت منفی یا احتجاجی سیاست متحمل نہیں ہو سکتا۔چند سیاسی عناصر محض ذاتی مفادات کیلئے ترقی و خوشحالی کے سفر کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن 18 کروڑ باشعور پاکستانی عوام اب کسی کو ترقی، خوشحالی اور امن کے سفر میں رخنہ نہیں ڈالنے دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کے لئے سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں -چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈورکے تحت ملک بھر میں منصوبوں پر برق رفتاری سے کام جاری ہے - 2017ء کے اختتام تک توانائی منصوبوں کی تکمیل سے ہزاروں میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو گی-آئندہ چند برس میں لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے چھٹ جائیں گے - عوامی خدمت کا سفر پہلے سے بڑھ کر جاری رہے گا-منتخب نمائندے مسائل کے حل کے لئے عوام سے قریبی رابطہ رکھیں-وہ ایم این اے سید جاوید علی شاہ اور دیگر منتخب نمائندوں سے گفتگوکررہے تھے جنہوں نے ان سے ملاقات کی۔

متعلقہ عنوان :