سینٹ، سزائے موت امتناع بل 2016ء اور نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (ترمیمی) بل 2016ء پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کی میعاد میں توسیع کی منظوری

جمعرات 21 اپریل 2016 21:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے قائمہ کمیٹی برائے داخلہ و انسداد منشیات کو سزائے موت امتناع بل 2016ء اور نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (ترمیمی) بل 2016ء پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کی میعاد میں توسیع دینے کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سینیٹ کے اجلاس کے دوران قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر رحمان ملک نے اس حوالے سے تحاریک ایوان میں پیش کیں۔ چیئرمین نے ایوان کی رائے لینے اور کمیٹی کے چیئرمین کے دلائل سننے کے بعد توسیع کی منظوری دیدی۔

متعلقہ عنوان :