الاصلاح نیٹ ورک کے زیراہتمام اتوار کو معراج المصطفیٰ ؐ کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا ،ڈاکٹرسعید احمد اعوان

جمعرات 21 اپریل 2016 20:57

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 اپریل۔2016ء)جماعت اصلاح المسلمین سندھ کے پریس ترجمان ڈاکٹرسعید احمد اعوان طاہری نے کہا ہے کہ الاصلاح نیٹ ورک کے زیراہتمام یکم مئی بروز اتوار کو نسیم نگر حیدرآباد میں عظیم الشان الشان معراج المصطفیٰ ؐ کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں خصوصی خطاب علامہ قاری مسعود احمد لاکھو کا ہو گا جبکہ پاکستان کے مشہور نعت خواں شبیر احمد نیازی , اور سید فہد علی منفرد انداز میں گلہائے عقیدت پیش کرینگے , الاصلاح نیٹ ورک کے صدر رفیق احمد طاہری کے مطابق یہ پروگرام براہ راست دیکھا جائے گا ۔