پاسبان کرپشن کے خلاف پاک فوج کے اقدام کو سراہتی ہے ، الطاف شکور

جمعرات 21 اپریل 2016 20:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 اپریل۔2016ء) پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور نے پاک فوج کی جانب سے کرپشن میں ملوث 11افسران کی برطرفی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاسبان آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور پاک فوج کے تمام اقدامات کی مکمل حمایت کرتی ہے اور قوم اب یہی توقع جمہوری اداروں سے بھی رکھتی ہے کہ وہ بھی اپنے اندر کرپشن کے خلاف کاروائی کریں گے اور باالخصوص پانامہ لیکس پر شفاف تحقیقات کرکے اصل حقائق قوم کے سامنے لائیں گے ،حکمرانوں اور اداروں میں موجود کرپشن کرنے والوں کی وجہ سے ہی عوام انصاف اور بنیادی حقوق کی فراہمی سے محروم ہیں اور امن و امان کی راہ میں اصل رکاوٹ کرپشن ہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف اور پاک فوج کے اقدامات کے مثبت اثرات سامنے آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :